حکومت کوگھربھیجنے پرمولانا فضل الرحمان کےساتھ ہیں، بلاول

307

لاڑکانہ :بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ حکومت کوگھربھیجنے کےمطالبےپرمولانا فضل الرحمان کےساتھ ہیں، فواد چوہدری کا بیان ہی خان صاحب کی اصلی پالیسی ہے۔

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کی حمایت کرتے ہیں، عمران خان کو گھر جانا پڑے گا،عوام کو روزگار سمیت سہولیات فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔ پی پی کی حکومت نے عوام کو روزگار فراہم کیے،بلاول بھٹو نے الزام عائد کیا کہ موجودہ حکومت میں سازش کے تحت لوگوں کو بے روزگار کیا گیا۔

حکومت روزگارکی سہولت پیدا کرنے کے بجائے 400 اداروں کوبند کررہی ہے، جو حکومت کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔