مصباح الحق کو 2 عہدے دینے پرسینیٹ کمیٹی برہم

285

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے بین الصوبائی رابطہ نےمصبا ح الحق کو 2 اہم عہدے دینے اور سری لنکا کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں بدترین شکست پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئےچیئرمین پی سی بی احسان مانی کو آئندہ اجلاس میں طلب کر لیا۔

چیئرمین سینیٹرسردار محمد یعقوب خان ناصر کی زیر صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے بین الصوبائی کا اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوا،اجلاس میں کمیٹی ارکان،وزیر بین الصوبائی رابطہ فہمیدہ مرزا،سیکرٹری بین الصوبائی رابطہ اکبر درانی،پاکستان سپورٹس بورڈ و پی سی بی حکام شریک ہوئے۔

کمیٹی ارکان سینیٹر فیصل جاوید اور سینیٹر مشاہد اللہ خان نے کہا کہ قومی ٹیم کوکلب کرکٹ کھیلنے والی لنکن  ٹیم نے شرمناک شکست دی، شعیب ملک اور محمد حفیظ کو کیوں ڈراپ کیا، پاکستان  واحد ٹی ٹوئنٹی ٹیم ہے جس میں جیتنے کے باوجود تبدیلیاں کی جاتی ہیں،عمر اکمل اور احمد شہزاد اچانک سفارش پر نمودار ہوئے، مصباح الحق دونوں کونئی کھلانا چاہتا تھا مگر دباؤ میں آکر اس نے یہ فیصلہ کیا،مصباح نے بھی 32لاکھ کی نوکری کرنی ہے اسلئے دباؤمیں آگیا ،مصباح کو دو عہدے نہیں دینے چاہئیے تھے اور نہ مصباح کو دو عہدے لینے چاہئے تھے۔

ڈائریکٹر ڈومیسٹک کرکٹ پی سی بی ہارون رشید نے کہا کہ ٹی ٹوئنٹی میں کوئی بھی اچھی کارکردگی کی گارنٹی نئی دے سکتا،کسی ایک کھلاڑی کی اچھی کاکردگی میچ کا نتیجہ بدل سکتی ہے،پہلے کوچ اور چیف سلیکٹر کے الگ الگ عہدے تھے ،بری کارکردگی پر دونوں ایک دوسرے پر ذمہ داری ڈال دیتے تھے ،پہلی بار یہ دو عہدے ایک ہی شخص کو دیے گئے۔

فیصل جاوید نے کہا کہ شعیب ملک اور محمد حفیظ کو کیوں ڈراپ کیا ،جس پرہارون رشید نے کہا کہ شعیب ملک کی انٹرنیشنل کرکٹ میں حالیہ کاکردگی بہتر نہیں تھی ۔سینیٹرمشاہد اللہ خان نے کہا کہ شعیب ملک کی ٹیم نے سی پی ایل میں لگاتار 10میچز جیتے ،یہ کہہ رہے ہیں کہ انکی کارکردگی اچھی نئی رہی ۔فیصل جاوید نے کہا کہ پاکستان کی واحد ٹی ٹوئنٹی ٹیم ہے جس میں جیتنے کے باوجود تبدیلیاں کی جاتی ہیں۔

نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں کوریج پر بھی  ارکان نے سوالات آٹھ دئیے۔فیصل جاوید نے کہا کہ پی ٹی وی پر میچز کی کوریج انتہاء ناقص ہے،لگتا ایسے ہے جیسے پی ٹی وی 1965کے میچز دکھا رہا ہے۔مشاہد اللہ خان نے کہا کہ جب میں کمیٹی کا چیئرمین تھا تو میں نے تجویز دی تھی کہ پی سی بی اپنا چینل شروع کرے،جس میں ڈومیسٹک میچز کی کوریج کی جائے۔