ورلڈ بیچ گیمز انعام بٹ نے گولڈ میڈل جیت کر ایک اور ٹائٹل اپنے نام کرلیا

319

دوحہ (جسارت نیوز)ایسوسی ایشن آف دی نیشنل اولمپک کمیٹی (ANOC) ورلڈ بیچ گیمز میںپاکستان کے محمدانعام بٹ نے ناقابل شکست رہتے ہوئے 90کلوگرام کیٹگری کے ریسلنگ ایونٹ میں گولڈمیڈل جیت کرایک اور ٹائٹل کاتاج اپنے نام کرلیا واضح رہے کہ قطرکے شہردوحہ میں ورلڈ بیچ گیمز میں محمد انعام بٹ پاکستان کی نمائندگی کرنیوالے والے واحد ایتھلیٹ تھے جنہوں نے فائنل میں ایک سخت اور دلچسپ مقابلے کے بعد اولمپک برانزمیڈلسٹ جارجیاکے مارساداتو کو5-2سے شکست دے کر طلائی تمغہ اپنے نام کرلیا3 منٹ پر مشتمل فائٹ میں ابتدائی 2 منٹ جارجیا کے مارسا داتو نے انعام بٹ پر سبقت حاصل کرتے ہوئے 2پوائنٹس حاصل کرلئے مارساداتوکو چیمپئین بننے کیلئے لئے صرف ایک پوائنٹ درکار تھامگر کھیل کے آخری منٹ میںانعام بٹ نے فائٹ بیک کرتے ہوئے نہ صرف اسکور برابر کیا بلکہ مزید3پوائنٹس کی سبقت حاصل کرکے پاکستان کیلئے گولڈ میڈل جیت لیااس موقع پر انعام بٹ نے اپنا گولڈ میڈل مقبوضہ کشمیر کے شہداء اور وہاں حق خودارادیت کی جدوجہد کرنے والے کشمیریوں کے نام کردیا قبل ازیںریسلنگ گروپ اے کے 90کلوگرام مقابلے میں انعام بٹ نے اپنی پہلی فائٹ میں پرتگال کے آندرے ڈی سلوا3-0 سے دوسری فائٹ میں جارجیاکے مارساداتو کو1-0سے اور تیسری فائٹ میں ترکی کے اوزکان مورت کو1-0سے شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا جبکہ آذربائیجان کے آلیوکانان کو شکست دیکر لیگ میں اپنی مسلسل چوتھی فتح حاصل کی سیمی فائنل میں انعام بٹ نے اسپین کے ریسلرکوشکست دے کر فائنل میں رسائی حاصل کی پاکستان ریسلنگ فیڈریشن کے صدر عبدالمبین چودھری بحیثیت چیف ڈی مشن اور سیکرٹری ارشدستار بطور کوچ وہاں موجودتھے فائنل جیتنے کے بعد پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر لیفٹیننٹ جنرل(ر) سیدعارف حسن نے انعام بٹ کو فون کر کے پاکستان کیلئے اعزاز جیتنے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پوری قوم کو انعام بٹ پر فخر ہے دریں اثناء قطرمیں تعینات پاکستان کے قائممقام سفیر (Ambassador) مسعودگل کیجانب سے ورلڈبیچ گیمز کے ریسلنگ ایونٹ میں پاکستان کیلیے سونے کاتمغہ جیتنے والے محمدانعام بٹ کے اعزاز میں پاکستانی سفارتخانے میں استقبالیہ تقریب کااہتما م کیاگیا ۔