ـ33 ویں نیشنل گیمز کی مشعل وفاقی وزیر ڈاکٹر فہمیدہ کو پیش کی گئی

366

اسلام آباد(جسارت نیوز) 33 ویں نیشنل گیمز کی مشعل وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ ڈاکٹر فہمیدہ کو جناح اسٹیڈیم اسلام آباد میں پیش کی گئی اور مشعل اب آزاد جموں و کشمیر روانہ ہوگی۔ گزشتہ روز نیشنل گیمز کی مشعل اسلام آباد میں زیر اہتمام نیشنل اولمپک ٹارچ ریلے دامن کوہ میں پاکستان ائر فورس کے حوالے کی گئی۔ مشعل پاکستان ایئر فورس کیجانب سے ائیر کموڈور نو شیر خان اور عالمی شہرت یافتہ ا سکواش چیمپئن جان شیر نے وصول کی۔اس موقع جان شیر خان نے کہاکہ کھیلوں کے فروغ اور امن بھائی چارے کیلئے یہ ایک مثبت اقدام ہے۔ کھیلوں کے ذریعے پورے دنیا میں پاکستان کا ایک مثبت پہلو اجاگر ہوگا۔نیشنل گیمز مشعل کراچی سے ہوتے کوئٹہ لاہور اور اب اسلام سے ہوتے ہوئے آزاد جموں وکشمیر ، گلگت بلتستان اور پشاور میں تقریب ہوگی۔ نیشنل گیمز مشعل ایئر فورس ریلی کی صورت میں دامن کوہ سے فیصل مسجد گئی مشعل فیصل مسجد سے ایئر فورس کیجانب سے پاکستان.نیوی کے حوالے کردی۔ کموڈور حامد حسین کمانڈر نارتھ پاکستان نیوی نے کہاکہ ا سپورٹس ایکٹیویٹیزکسی بھی معاشرے میں جسمانی اور ذہنی تقویت کے لئے بہت ضروری ہیں پاک نیوی ا سپورٹس کے میدان میں اپنی خدمات پیش کر رہی ہے۔ فخر زمان پاکستان کرکٹ ٹیم کے اوپنر بلے باز بھی پاکستان نیوی سے ہیں بڑے ایونٹ گالف ا سکواش میں پاکستان نیوی ایکٹیو ہے انٹرنیشنل لیول پر بھی پاکستان نیوی کی پہچان اچھی ہے۔