فیصل واوڈا کا کینسر کے مریض بچے کا علاج اپنی نگرانی میں کرانے کا اعلان

105

لاہور (نمائندہ جسارت) وفاقی وزیر آبی وسائل فیصل واوڈا نے واپڈا اسپتال لاہور میں زیر علاج کینسر کے مریض بچے واجد علی کا علاج اپنی نگرانی میں کرانے کا اعلان کر دیا، بچے کے دیگر بہن بھائیوں کا بھی جنرل چیک اپ کرایا جائے گا۔ واجد علی کے والدین کو بھی ہر قسم کی سہولیات فراہم کریںگے، واجد علی کے والد نے بچے کے علاج کے لیے واحد کاروباری ورکشاپ بھی بیچ دی تھی جو اسے واپس خرید کر دیں گے۔ ایک ایسا فنڈ بھی قائم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں اور ایک یونیورسل نمبر دیں گے تاکہ لاچار آدمی اس پر رابطے کر ے اور اس کی مدد کی جاسکے۔فیصل واوڈا نے کہا کہ سابقہ ادوار میں کچھ طبقات وی وی آئی پیز تھے لیکن موجودہ دور میں عام لوگ وی وی آئی پی ہیں۔