چیئرمین تحریک لیبک خادم حسین رضوی سمیت 4افراد پر مقدمہ درج

150

جڑانوالہ(آئی این پی)ضلع بھرمیں داخلے پر پابندی کی خلاف ورزی پر چیئرمین تحریک لیبک یا رسول اللہ خادم حسین رضوی سمیت4 افراد پر مقدمہ درج۔ سیکورٹی افسر خلیل احمد تھانہ صدر نے مقدمہ درج کراتے ہوئے بتایا کہ ڈی سی فیصل آباد کی جانب سے خادم حسین رضوی پر ضلع فیصل آباد میں داخل ہونے کی پابندی عائد کی ہوئی ہے مگر منتظمین اولیا اکرام کانفرنس نے کھیت میں ٹینٹ لگا رکھا تھا جہاں خادم حسین رضوی نے خطاب کرکے پابندی کی خلاف ورزی کی ہے۔