ملتان :اراضی تنازعے پرباپ نے 3 بچوں سمیت 4 افراد کو مار ڈالا

327

ملتان(اے پی پی) پولیس نے شجاع آباد کے علاقے بیگہ والی کھوئی میں فائرنگ کرکے اپنے بچوں کوقتل کرنے والے ملزم کوآلہ قتل سمیت گرفتار کرلیا۔پولیس کے مطابقپیراور منگل کی درمیانی شب ملزم خدا بخش نے جوئے اور نشے سے منع کرنے اور گھر سے نکالنے کی رنجش میں فائرنگ کر کے بیٹی ،بیٹے اور پوتے سمیت 4افراد کو قتل کردیاتھا۔اہل علاقہ کے مطابق ملزم خدا بخش نے اراضی اورباغ کے تنازعے پر قتل کیے ہیں۔ملزم کے بعض رشتے داروں نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر بتایا کہ ملزم کا اپنی اولاد کے ساتھ زمین کا مقدمہ چل رہاتھا جس کی وجہ سے ان کے گھر میں جھگڑا رہتاتھا۔ملزم کے بیٹے اس کی غلط عادتوں کی وجہ سے اس سے دور ہوگئے تھے اور بعدازاں انہوں نے اسے گھر سے بھی نکال دیا۔