سراج الحق کی دعوت پرکل منصورہ میں مشائخ کانفرنس منعقد ہوگی

109

لاہور(نمائندہ جسارت)امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق کی دعوت پرکل 17 اکتوبربروز جمعرات منصورہ میں مشائخ کانفرنس ہوگی ۔ صدر علما و مشائخ رابطہ کونسل سابق امیر جماعت اسلامی پنجاب میاں مقصود احمدکے مطابق مشائخ کانفرنس میں بھارت سے مزار حضرت نظام الدین اولیا اجمیر شریف کے گدی نشین ، گھوٹکی سندھ سے میا ں مٹھوسمیت پنجاب اور سندھ کے معروف اولیا کرام کے مزاروں اور درباروں کے گدی نشین حضرات کی بہت بڑی تعداد میں شرکت متوقع ہے ۔ مشائخ کانفرنس سے امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق کے علاوہ علما و مشائخ اور سیاسی و دینی رہنما خطاب کریں گے ۔