ورلڈفوڈ ڈے کا مقصد دنیا بھر میں خوراک کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے

317

فیصل آباد(وقائع نگار خصوصی)اسلامی جمعیت طلبہ کے ناظم حافظ امان اللہ نے آج 16اکتوبرعالمی یو م خوراک کے موقع پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ ورلڈ فوڈ ڈے کومستقبل، صحت بخش غذا اور بھوک کا خاتمہ” کے عنوان سے منایاجائے،صحت بخش خوراک اور غذائی قلت سے آزادی ہر انسان کا بنیادے حق ہے۔انہوں نے کہاکہ ورلڈفوڈ ڈے کا مقصد دنیا بھر میں خوراک کی اہمیت اور افادیت کو اجاگر کرنا ہے اس روز خوراک کی افادیت اور غذائی قلت کی روک تھام کے حوالے سے گفتگو اور مختلف قسم کی تقاریب کااہتمام کیاجاتاہے۔ عالمی ادارہ برائے خوراک نے امسال اس دن کا سلوگن ہمارے فعل ہمارا مستقبل اور صحت بخش غذا اور 2030ء تک بھوک کا مکمل خاتمہ رکھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ صحت بخش خوراک اور غذا قلت سے آزادی ہر انسان کا بنیادی حق ہے۔ انہوں نے کہاکہ کھانے پینے کی اشیا کو ضائع نہ ہونے دیں جیسا کہ آج کل کے دور میں شادی بیاہ کے اوقات میں دیکھنے کو ملتا ہے اور یہی اسلام کا سنہری اصول ہے کہ خوراک کو اپنی ضرورت کے مطابق محفوظ کیا جائے نہ کہ دوسروں کی حق تلفی کرکے اس کے حصے کی خوراک کو ذخیرہ کر لیا جائے۔