سکھر سول اسپتال کے عملے اور ڈاکٹروں کا مریضوں کے ساتھ نامناسب رویہ

104

سکھر (نمائندہ جسارت) سکھر سول اسپتال کے عملے اور ڈاکٹروں کا مریضوں کے ساتھ نامناسب رویہ، علاج کے لیے چکر کٹوانے لگے، دو روز سے بچے کے گلے میں پھنسا سکہ نہ نکالا جاسکا، چکر کٹوائے جارہے ہیں، بچے کیکا بیان، سکھر سول اسپتال کے عملے اور ڈاکٹروں کے مریضوں کے ساتھ نامناسب رویے کی شکایات بڑھتی جارہی ہیں لیکن ان کا کوئی نوٹس تک نہیں لیا جارہا ہے۔ اسپتال کا عملہ اور ڈاکٹر مریضوں کو علاج کے لیے بھی چکر لگوائے جارہے ہیں، جس کی مثال گزشتہ دو یوم سے سول اسپتال کے چکر کاٹنے والا شکارپور ضلع کے علاقے چک سے تعلق رکھنے والا لعل بخش ہے، جو دو روز سے اپنے بچے پانچ سالہ جنید کو گود میں لیے اسپتال کے چکر کاٹ رہا ہے۔ لال بخش کے مطابق اس کے بچے نے دو روز قبل سکہ نگل لیا تھا، جو اس کے گلے میں پھنسا ہوا ہے، جس کی وجہ سے اس کا بچہ سخت تکلیف میں ہے لیکن سول اسپتال کے ڈاکٹر اور عملہ اس کا علاج کرنے یا پھنسا ہوا سکہ نکالنے کے بجائے کبھی اس ڈاکٹر کے پاس بھیجے رہے ہیں تو کبھی دوسرے ڈاکٹر کے پاس بھیجا جارہا ہے مگر اس کے بچے کا علاج نہیں کیا جارہا ہے۔ انہوں نے اپیل کی کہ بچے کا علاج کرکے پھنسا ہوا سکہ نکال کر اسے عذاب سے نجات دلائی جائے۔