اورنج لائن منصوبہ حکومت کے گلے پڑگیا لاگت میں کئی گنا اضافہ

270

کراچی(اسٹا ف رپورٹر) اورنج لائن منصوبہ سندھ حکومت کیلیے چیلنج بن گیا ، صرف 4کلومیٹر کا ٹریک تاحال مکمل نہیں ہوسکا ہے،بس اسٹیشنز اور دیگر تعمیراتی کام بھی ادھورا ہے جب کہ منصوبے کا سنگ بنیاد جون 2016ء میں رکھا گیاتھا۔ایدھی اورنج لائن منصوبے کو ایک سال میں مکمل کیا جانا تھا، لاگت 634 ملین روپے سے کئی گنا بڑھ چکی ہے،بس ڈپو بھی تعمیر نہیں کیے جاسکے،بسوں کی خریداری کا معاہدہ بھی نہیں ہوسکا ہے۔پاکستان کو 70 فیصد ریونیو دینے والا شہر کراچی پبلک ٹرانسپورٹ نہ ہونے کے سنگین مسئلے کا شکار ہے ، بسوں میں جگہ نہ ملنے کے باعث دروازے پر لٹکنا یا چھتوں پر بیٹھنا شہریوں کا مقدر بن گیاہے۔سندھ حکومت نے جون 2016 ء میں اورنج لائن منصوبے کا سنگ بنیاد رکھا، اور ایک سال میں مکمل کرنے کا اعلان کیاتھا۔صرف4کلومیٹر کا منصوبہ چیلنج بن گیا ہے،3سال بعد بھی اورنگی سے بورڈ آفس تک ٹریک نامکمل ہے ،بس اسٹیشنز اور دیگر تعمیراتی کام بھی ادھورا ہے ۔ایدھی اورنج لائن منصوبے کی لاگت 634 ملین روپے سے کئی گنا بڑھ چکی ہے ، بی آرٹی منصوبے کیلیے بس ڈپو بھی تعمیر نہیں کیے جاسکے ہیں جبکہ بسوں کی خریداری کا معاہدہ بھی تاحال نہیں ہوا ہے ۔پبلک ٹرانسپورٹ نظام سے محروم کراچی میں11برس کے دوران کوئی بڑا منصوبہ مکمل نہیں کیا جاسکا ہے ۔