ـ400ادارے بند ہوئے توبے روزگاری کاطوفان آئے گا‘لیاقت ساہی

179

کراچی ( اسٹاف ر پورٹر)مزدور رہنما لیا قت علی ساہی نے وفاقی وزیر فواد چودھری کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ یہ پی ٹی آئی کی حکومت کا دوغلا پن ہے جب ووٹ لینے تھے تو جھوٹے وعدے محنت کشوں اور متوسط طبقے سے کیے جا رہے تھے جب اقتدار کے تخت پر براجمان ہو گئے ہیں تو وفاقی وزیر فواد چودھری جو تمام حکومتوں کا حصہ رہااپنے ذاتی مفاد کی خاطر کہہ رہا ہے کہ حکومت تو چار سو ادارے بند کرنے جا رہی ہے یقینا جب ادارے بند ہونگے تو مزید لوگوں کے چولہے ٹھنڈے ہونگے اوربے روزگاری کاطوفان آئے گا اور کہتا ہے حکومت نے ماحول پیدا کرنا ہے پرائیویٹ سیکٹر نے لوگوں کو ملازمتیں فراہم کرنی ہیں اس نااہل شخص کو علم ہی نہیں ہے کہ اس وقت پی ٹی آئی کی وفاقی اور صوبائی حکومتوں میں جتنے بھی سرمایہ دار ہیں ان کے اداروں میں محنت کشوں کا بد ترین استحصال کیا جا رہا ہے ، انجمن سازی سے محنت کش محروم ہیں، کم سے کم ویجز ادا نہیں کیے جارہے، بارہ بارہ گھنٹے بغیر معاوضے کے مشقت لی جا رہی ہے اور سوشل سیکورٹی و ورکرز ویلفیئر بورڈ کی مراعات سے وفاقی اور صوبائی سطح پر محنت کش ملک بھر کے اداروں میں محروم ہیں اس کے باوجود فواد چودھری کہتا ہے حکومت ماحول پیش کرے گی حکومت سے کوئی امید نہ رکھے اس نے حلف سے غداری کی ہے بلکہ عوام سے کے ہوئے وعدوں کی خلاف ورزی کی ہے اگر عمران خان اس کو برطرف نہیں کرتا تو ملک بھر کا محنت کش طبقہ سمجھے گا کے یہ بیان عمران خان کی ترجمانی ہے جو عوام کے ساتھ بہت بڑا دھوکا ہے ملک بھر کے محنت کش متحد ہو جائیں اس کے خلاف بھر پور احتجاج کیا جائے۔