خواجہ برادران کی بریت کی درخواست مسترد

200

احتساب عدالت نے سابق وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق اور ان کے بھائی سابق صوبائی وزیر خواجہ سلمان رفیق کی پیراگون سٹی اسکینڈل میں بریت کی درخواست مسترد کردی۔

تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت کے جج جواد الحسن نے گزشتہ سماعت میں محفوظ کیا گیا فیصلہ سنایا،عدالت نےخواجہ برادران کی جانب سےدائربریت کی درخواست مسترد کرتے ہوئےجوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کردی۔

خواجہ برادران نے عدالت سے فرد جرم واپس لینے اوررہائی کی استدعا کر رکھی تھی، عدالت نے دونوں درخواستیں مسترد کر دیں۔

عدالت نے جوڈیشل ریمانڈ میں 30 اکتوبر تک توسیع کرتے ہوئےآئندہ سماعت پر گواہان کوشہادتوں کیلئےطلب کرلیا۔