امریکا نے ترک معیشت پر حملہ کردیا

287

امریکا نے ترکی پر معاشی اور تجارتی پابندیاں عائد کرتے ہوئے شام میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کردیا ہے۔

امریکا کے نائب صدر مائیک پینس نے کہا ہے کہ صدر ٹرمپ نے ترکی پر معاشی اور تجارتی پابندیاں عائد کر دی ہیں۔ صدر ٹرمپ نے انقرہ حکومت سے شام میں جاری فوجی کارروائیاں روکنے اور جنگ بندی مطالبہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ ترکی شام کے شمال مشرقی علاقے میں کرد جنگجوؤں کے خلاف فوجی کارروائیاں کر رہا ہے جس میں اب تک 500 سے زائد دہشت گرد ہلاک ہوچکے ہیں۔ فوجی کارروائیوں کا مقصد اس  علاقے میں ترکی میں موجود شامی محاجرین کے لیے”محفوظ علاقہ” قائم کرنا ہے۔

مائیک پینس نے بتایا ہے کہ امریکا نے ترک حکومت کے وزیر دفاع، وزیر داخلہ اور وزیر تونائی پر پابندیاں لگا دی ہیں۔ ان وزرا کے امریکا میں موجود اثاثوں کو منجمد کردیا گیا ہے جبکہ ان کے ساتھ ہر قسم کی لین دین بھی معطل کردی گئی ہے۔

امریکی نائب صدر کے مطابق صدر ٹرمپ نے ترکی کے ساتھ 100 بلین کے تجارتی معاہدے کو بھی فی الحال روک دیا ہےاور ساتھ ہی اسٹیل کے نرخوں میں 50 فیصداضافے کا بھی اعلان کیا ہے۔

ٹرمپ کا کہنا ہے کہ  وہ جلد ہی اپنے نائب صدر اور قومی سلامتی  کے مشیر کو مذاکرات کے لیے ترکی بھیجیں گے۔