پاکستان نے بھارتی وزیردفاع کے بیان کو اشتعال انگیزی قرار دیدیا

427

پاکستان نے بھارتی وزیر دفاع کے بیان کو اشتعال انگیزی قرار دیتے ہوئے اسے مسترد کردیا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے جاری بیان میں کہا ہے کہ بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ کا پاکستان کی سالمیت سے متعلق بیان اشتعال انگیز اور بی جے پی حکومت کے ذہن کی عکاسی کرتا ہے، ان کا بیان انتہا پسندی اور طاقت کے نشے میں چور سوچ کی عکاسی کرتا ہے، بھارتی وزیر دفاع ایک خود مختار ریاست کو توڑنے کی دھمکیاں دیتا ہے، پاکستان راج ناتھ سنگھ کے بیان کی شدید مذمت کرتا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کی مسلح افواج اورعوام مادر وطن کا دفاع کرنا جانتے ہیں، دشمن کی کسی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

واضح رہے کہ راج ناتھ نے ایک  ریلی میں پاکستان کے خلاف اشتعال انگیز تقریر کرتے ہوئے اپنے حامیوں کو خوش کیا ۔