مصباح قتل کیس :والدین نے ملزم کی شناخت کرلی

220

کراچی میں ڈکیتوں سےمظاحمت کے دران جاں بحق ہونے والی یونیورسٹی کی طلبہ مصباح کے والدین نےملزم کی شناخت کرلی۔

کراچی کی جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی عدالت میں مصباح قتل کیس کی سماعت ہوئی،،سماعت میں مصباح کے والدین نے ملزم نبی افغان کو مجسٹریٹ کےسامنے پیش کیا،جہاں مصباح کے والدین نے ملزم کو شناخت کرلیا ۔

اس سے قبل پولیس نے مصباح کے قاتل کو پکڑنے کا دعویٰ کیا تھا، پولیس نے سہراب گوٹھ میں الاآصف اسکوائر کے قریب خفیہ اطلاع پر چھاپہ مارکر 2 ڈکیتوں کو گرفتار کیا تھا۔

یاد رہے کہ3 اکتوبر کو گلشن اقبال میں موچی موڑ کے قریب مصباح اپنے والدین کے ساتھ یونیورسٹی کی بس کا انتطار کر رہی تھیں کہ اچانک موٹر سائیکل پر سوار دو ملزمان نے لوٹ مار کرنے کی  کوشش کی اور مقتولہ کی جانب سےمزاحمت کرنے پر ملزمان کی  جانب سے فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں مصباح جان کی بازی ہار گئی ۔

ایس ایس پی ایسٹ غلام اظفر مہیسر کی جانب سے بتایا گیا کہ  گرفتار ملزم محمد نبی افغانی اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث ہے جبکہ اسکا ساتھی قاری بشیر افغانی ابھی تک فرار ہے،جس کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔