کوئٹہ:پولیس موبائل کے قریب دھماکہ،ایک اہلکار شہید،10 زخمی

733

کوئٹہ کے ڈبل روڈ پر پولیس وین کے قریب دھماکے کے نتیجے میں ایک اہلکار شہید جبکہ 10 افراد زخمی ہوگئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق شہر کے مصروف علاقے ڈبل روڈ پر نادرا آفس کے باہر پولیس وین کے قریب زوردار دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں 1 ایک اہلکار شہید شہید جبکہ 4 پولیس اہلکاروں سمیت 10 افراد زخمی ہوگئے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں بھی جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا۔ ترجمان سول اسپتال نے بتایا کہ دھماکے میں دس افراد زخمی ہوئے جنھیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔

ذرائع کے مطابق دھماکہ خیز مواد موٹر سائیکل میں نصب تھا، دھماکے سے ایک رکشہ اور 5 موٹرسائیکلوں کو بھی نقصان پہنچا۔