سکھر، زبردست خان مہرکے ریمانڈ میں 10روز کی توسیع

81

سکھر( نمائندہ جسارت) احتساب عدالت نے زبردست مہر کے ریمانڈ میں 10 روز کی توسیع کردی، احتساب عدالت کا زبردست مہر کو دوبارہ 25 اکتوبر کو پیش کرنے کا حکم دیا ہے، نیب نے زبردست کے ریمانڈ میں پندرہ روز کی توسیع کرنے کی استدعا کی تھی، زبردست خان مہر صوبائی وزیر اویس شاہ کے فرنٹ مین کے طورپر متعددجائیدادیں بنانے کا الزام ہے زبردست خان مہر کو نیب کی ٹیم نے ان کی رہائش گاہ سے گرفتار کیا تھا۔