ہر صورت میں آزادی مارچ کرینگے، مولانا عبد الغفور حیدری

163

کوئٹہ(آن لائن)جمعیت علما اسلام کے مرکزی جنرل سیکرٹری سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری نے کہاہے کہ ہر صورت میں آزادی مارچ کرینگے، ریاستی اداروں کااحترام کرتے ہیں مگر ریاستی ادارے ہمارے کارکنوں کوڈرانے کارویہ ترک کردے ہم ملک بچانے کے لیے آزادی مارچ کررہے ہیں ہمیں گرفتاریوں سے خوف زدہ کرنے کی ناکام کوشش کی جا رہی ہے جمہوری حقوق کے تحفظ کے لیے آزادی مارچ کر رہے ہیں ۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے جمعیت علما اسلام کے صوبائی دفتر میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر جمعیت علماء اسلام کے صوبائی امیر مولانا عبدالواسع ،سیکرٹری اطلاعات دلاور کاکڑ،حاجی نواز کاکڑ،عثمان بادینی،رئوف عطا ء اور سابق ڈپٹی اسپیکر سیدمطیع اللہ آغا سمیت دیگر بھی موجود تھے۔مولانا عبد الغفور حیدری نے کہا کہ شرپسند عناصر نے مارچ کی آڑ میں املاک کو نقصان پہنچانا تو گرفتار کر کے پولیس کے حوالے کیا جائیگا ہم میں اور عمران خان میں بہت فرق ہے، کسی بھی جگہ حملہ آور نہیں ہوں گے جمعیت علما اسلام کی طرف سے 27 اکتوبر کو اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ کیا جائیگا27 اکتوبر کو پہلے مرحلے میں کشمیری عوام کے ساتھ بطور یکجہتی کے لیے جلسے جلوس کئے جائیں گے اقوام متحدہ آج تک آپ کی قراردادوں پر عمل درآمد نہیں کرا سکا جہاں اقوام متحدہ کا اپنا مفاد ہوں وہاں وہ اپنے قراردادوں پر عملدرآمد کرا لیتا ہے۔ مولانا عبدالغفور نے کہا کہ جمعیت علما اسلام اپنے اتحادیوں کے ساتھ 27اکتوبر کو اسلام آبادکی طرف آزادی مارچ کرینگے پہلے مرحلے میں کشمیری عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کرینگے اس کے بعد ملک بھر کے تمام اضلاع میں احتجاجی ریلیاںاور مظاہرے ہونگے اور مذمتی قرار دادد بھی پیش کیے جائیں گے،27اکتوبر کو مظاہرے کے بعد بلوچستان کے کارکنان اسلام کا رخ کریں گے ۔
عبد الغفور حیدری