امریکا: ڈاکٹر عافیہ سمیت سیاسی قیدیوں کی رہائی کیلیے فلم فیسٹیول

132

کراچی(نمائندہ جسارت)ڈاکٹر عافیہ کی رہائی کیلیے امریکا میں قائم عافیہ فاؤنڈیشن کے بورڈ آف ڈائریکٹر کے سرگرم رکن الحاج موری سلاخن نے امریکی ریاست جارجیا کے دارالحکومت اٹلانٹا
میں سیاسی قیدیوں کی رہائی و حقوق کیلیے منعقد فلم فیسٹیول میں ڈاکٹر عافیہ کی نمائندگی کی۔ عافیہ موومنٹ میڈیا انفارمیشن سیل سے جاری تفصیلات کے مطابق اٹلانٹا، جارجیا میں دنیا بھر کے سیاسی قیدیوں کی رہائی و حقوق، معاشرتی انصاف، شہری و انسانی حقوق اور انصاف و ناانصافی کیلیے مورہاؤس کالج کے زیر اہتمام 3 روزہ ’’ہیومن رائٹس فلم فیسٹیول‘‘ کا انعقاد کیا گیا۔ اس فلم فیسٹیول کے انعقاد کے سہ رخی مقاصد میں امریکا میں قومی اور عالمی سطح پر معاشرتی انصاف کے امور کے بارے میں شعور، آگاہی اور بیداری پیدا کرنا، شہری اور انسانی حقوق، انصاف اور ناانصافی کے بارے میں ڈائیلاگ کے ذریعے معاشرتی تبدیلی کے لیے جدید اور تخلیق کے نئے انداز میں تحریک پیدا کرنا شامل ہے۔
ڈاکٹر عافیہ رہائی فیسٹیول