ملکہ برطانیہ کا بریگزٹ کے معاملے پر پارلیمان سے خطاب

159
لندن: ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم پارلیمان کے افتتاحی سیشن سے خطاب کررہی ہیں
لندن: ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم پارلیمان کے افتتاحی سیشن سے خطاب کررہی ہیں

لندن (انٹرنیشنل ڈیسک) ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم نے پارلیمان میں 3 روزہ بندش کے بعد ارکان سے خطاب کیا۔ اپنی تقریر میں ان کا کہنا تھا کہ وہ بریگزٹ کے معاملے میں اپنے ملک کی حفاظت کو ترجیح دیں گی۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ یورپی یونین کے ساتھ ایک نئے شراکت دار کی حیثیت سے تجارتی اور دوستی پر مبنی تعلقات کی خواہاں ہیں اور بریگزٹ کے بعد بھی برطانیہ میں رہایش پذیر یورپی شہری بدستور برطانیہ کے شہری رہیں گے۔