امتحان میں ناکامی پر طالب علم کی خود کشی

3107

بھکر: کالج کے طالب علم نے امتحان میں اچھا نتیجہ نہ آنے پر خودکشی کرلی۔بھکر کے رہائشی طالب علم زاہد نے خودکشی سے پہلےوالدین کے نام خط تحریر کیا تھا۔ جس میں اس نے اپنے والدین سے رزلٹ اچھا نہ آنے پر معافی مانگی تھی۔

خط میں تحریرتھا کہ میرا رزلٹ بہت گندا آیا ہے جس کی وجہ سے اب میری کوئی عزت نہیں رہے گی۔لیکن میںنے نمبر لینے کی کوشش کی تھی۔

پولیس کے مطابق فرسٹ ایئر (سال اول) کے طالب علم زاہد نے 2پیپر میں فیل ہونے کی وجہ سےنہر میں چھلانگ لگاکر خودکشی کرلی۔ زاہدکی لاش بھکر نہرسے برآمد کرلی گئی ہے اور اس کی شناخت بھی ہوگئی ہے۔

جبکہ زاہد کے بھائی شاہد کا کہنا تھا کہ گھر میں زاہد کو کوئی پریشانی نہیں تھی ۔زاہد گھرمیں والد صاحب کا سب سے زیادہ لاڈلہ بیٹا تھا۔ 9اکتوبر کو بھائی لاپتہ ہوا، اگلے دن اس کا خط ملا۔