خواجہ برادران کے ریمانڈ میں مزید توسیع

402

احتساب عدالت نے خواجہ برادران کے جوڈیشل ریمانڈ میں 2 روز کی توسیع کردی۔

احتساب عدالت میں خواجہ برادران کے خلاف پیرا گون ہاوسنگ کیس کی سماعت ہوئی جس سلسلے میں نیب حکام نے خواجہ سعد اور سلمان رفیق کو عدالت میں پیش کیا،دورانِ سماعت عدالت نے خواجہ سعد اور سلمان رفیق کو روسٹرم پر بلا لیا۔

خواجہ برادران کی جانب سے ایڈووکیٹ اشتر اوصاف نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ خواجہ برادران کے خلاف جو ریفرنس نیب نے پیش کیا اس کی بنیاد غلط ہے، نیب حکام نے ریفرنس حقائق کے برعکس دائر کیا، ایس ای سی پی اور کمپنی ایکٹ کا جائزہ لینے کے بعد ریفرنس فائل نہیں کیا گیا، کمپنی ایکٹ 2017 کے مطابق یہ ریفرنس نیب کے حدود میں نہیں آتا۔

عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد خواجہ برادران کے جوڈیشل ریمانڈ میں 2 روز کی توسیع کرتے ہوئے سماعت 16 اکتوبر تک کے لیے ملتوی کردی۔