مقبوضہ کشمیر میں پوسٹ پیڈ موبائل فون سروس بحال

420

سرینگر : بھارتی حکومت نے مقبوضہ کشمیر میں 72 روز سے جاری کرفیو کے دوران پوسٹ پیڈ موبائل فون سروس بحال کردی۔

بھارتی  میڈیا کے مطابق حکمراں جماعت بی جے پی نے 72 روز سے جاری مقبوضہ وادی میں کرفیو کے دوران ہی پوسٹ پیڈ موبائل فون سروس بحال کیاجبکہ انٹرنیٹ سروس تاحال معطل ہے ۔

بھارت میڈیا کی رپورٹ کے مطابق پیر کی سہہ پہر وادی میں 40 لاکھ پوسٹ پیڈ موبائل فون عملی طور پر کام کرنا شروع ہوجائیں گے۔ تاہم انٹرنیٹ سروس پر پابندی برقرار رہے گی۔

وضح رہے کہ بھارتی حکومت نے 5 اگست کو جموں و کشمیر کو حاصل خصوصی حیثیت ختم کرتے ہوئے اسے مرکز کا حصہبنانے کا اعلان کیا تھا جس کو کشمیریوں کی جانب سے یکسر مسترد کردیا گیا تھا ۔مقبوضہ وادی میں کشمریوں کی مظاہمت دیکھتے ہوئے بھارتی فوج نے کرفیو نافذ کردیا تھا جبکہ ہزاروں کی تعداد میں نواجونوں اور حریت پسند رہنماؤں کو جیل بھیج دیا گیا تھا۔

دوسری جانب مواصلات کی سرکاری کمپنی ‘بی ایس این ایل’ کے فون استعمال کرنے والے صارفین کیلئے گزشتہ ماہ حکومت نے لینڈ لائن کنکشن بحال کیےگئے تھے ۔

اس سے قبل جموں و کشمیر میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سمیت دیگر پابندیوں پر امریکہ ، پاکستان ، چین سمیت دیگر ممالک نے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کشمیریوں کو بنیادی حقوق کی فراہمی کا مطالبہ کیا تھا۔

پاکستان نے مقبوضہ کشمیر میں جاری ھارتی مظالم کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں بھی اٹھایا تھا جبکہ مسئلے کے حل کیلئےامریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایک سے زائد بار ثالثی کی بھی پیش کش کرچکے ہیں۔