پاکستانی خاتون نے ویٹ لفٹنگ کا گولڈ میڈل اپنے نام کرلیا

436

ساؤتھ ہیمپٹن:پاکستانی ویٹ لفٹر رابعہ شہزاد نے ویٹ لفٹنگ میں پہلی پوزیشن حاصل کرکے پاکستان کا نام روشن کردیا۔

پاکستانی ویٹ لفٹر رابعہ شہزاد نے انگلینڈ میں جاری ہیمپ شائر ویٹ لفٹنگ میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔ ایونٹ میں کوئی کیٹگری نہیں رکھی گئی تھی، رابعہ شہزاد نے پوائنٹس سسٹم کی بنیاد پر پہلی پوزیشن حاصل کی۔

انہوں نے برطانیہ میں لگاتار دو ویٹ لفٹنگ چیمپئن شپس میں سلوراور گولڈ میڈل حاصل کیے۔ رابعہ شہزاد نے ہیمپ شائر ویٹ لفٹنگ میں سب سے زیادہ ایک سو چوالیس عشاریہ آٹھ پوائنٹس کے ساتھ گولڈ میڈل اپنے نام کیا، رابعہ نے ایک سو پنتالیس کلو گرام وزن اٹھایا۔

ايونٹ ميں مختلف ممالک کے ویٹ لفٹرز شريک تھے۔انہوں نے بنا کسی کوچ کی سرپرستی کےکارڈف میں ویٹ لفٹنگ چیمپئن شپ میں سلور میڈل اورہیمپشائرویٹ لیفٹنگ چیمپئن شپ میں گولڈ میڈل حاصل کیا۔