دی لاہور لائسیم کا سالانہ سپورٹس فیسٹ یکم نومبر سے شروع ہو گا

153

لاہور(جسارت نیوز)دی لاہور لائسیم گلبر ک کیمپس کا سالانہ اسپورٹس فیسٹ یکم نومبر سے شروع ہو گا ۔جس میں صوبائی دارالحکومت سے تعلق رکھنے والے بہترین اسکولوںکی ٹیمیں شرکت کریں گی۔دی لاہور لائسیم گلبر ک کیمپس کی گرائونڈ میں منعقد ہونے والے اسپورٹس فیسٹ میں بیڈمنٹن ، ٹیبل ٹینس ،باسکٹ بال ،تھرو بال ،فٹسال ،ٹگ آف وار ، آرم ریسلنگ ،سُپر سکسز اور فیفا گیمز کے مقابلے ہوں گے۔ اسپورٹس ٹیچر ملک حسنین کو3 روز تک جاری رہنے والے اسپورٹس فیسٹ ایونٹ کا کو اڈینیٹرمقررہ کیا گیا ہے۔دی لاہور لائسیم گلبر ک کیمپس کی پرنسپل حنا انجم کا کہنا تھا کہ تعلیمی اداروں میں اسپورٹس کی سرگرمیاں بحال کرنا وقت کی اہم ترین ضرورت ہے،کھیل طلبا وطالبات کی جسمانی نشو ونما کے ساتھ ساتھ انہیں منشیات کی لعنت سمیت دیگر سماجی برائیوں سے بھی محفوظ رکھنے میں معاون ثابت ہوتے ہیں جبکہ کھیل نوجوانوں کی کردار سازی کرنے کے ساتھ ساتھ ان میں برداشت اور آگے بڑھنے کا جذبہ بھی پیدا کرتے ہیں۔دی لاہور لائسیم گلبر ک کیمپس کے ڈائریکٹر اسپورٹس خاور محمود نے کہا کہ دی لاہور لائسیم سکول گلبر ک کیمپس ڈائریکٹر میڈیم صالح اور پرنسپل حنا انجم کی قیادت میں نوجوان نسل کو جدید دور کی معیاری تعلیم کے زیور سے آراستہ کرنے کے ساتھ ساتھ انہیں صحت مندانہ سرگرمیوں کی جانب راغب کرکے پاکستان کے مستقبل کو روشن بنانے کے مشن پر گامزن ہے۔