خیبر ایجنسی کی تیز تر ترقی اولین فرض ہے، وزیر مذہبی امور

263
خیبر ایجنسی: وزیرمذہبی امور پیر نورالحق قادری قبائلی عمائدین کے مسائل سن رہے ہیں
خیبر ایجنسی: وزیرمذہبی امور پیر نورالحق قادری قبائلی عمائدین کے مسائل سن رہے ہیں

پشاور(اے پی پی)وفاقی وزیر برائے مذہبی امور ڈاکٹرپیرنورالحق قادری نے کہاہے کہ حالیہ سروے میں ہم نے اُن بنیادی مسائل کو حل کرنے کی کوشش کی ہے جو عرصہ دراز سے حل طلب تھے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے خیبر ایجنسی سے تعلق رکھنے والے مختلف وفو د سے ملاقات کے دوران کیا۔ وفاقی وزیرنے کہاکہ صحت ، تعلیم، پینے کے صاف پانی ،سڑکوں کی مرمت اور تعمیر کے بنیادی مسائل کے حل کے لیے وزیر اعظم عمران خان کی خصوصی توجہ اور تعاون کے ساتھ فنڈز منظور ہوگئے ہیںاور مرحلہ وار تعمیر ی کاموں کا آغاز کردیا جائے گا، اس خطیر فنڈز کے خرچ کرنے سے خیبر ایجنسی میں ترقی کے ایک نئے دور کا آغاز ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ بے روزگار نوجوانوں کو وزیر اعظم کی خصوصی ہدایت کے مطابق پیشہ وارانہ کورسز بھی کرانے کا انتظام کیا جارہا ہے جس سے بے روزگاری کے خاتمے میں مدد ملے گی،بینظیر انکم سپورٹ پروگرام جو عورتوں کے لیے ہیں اُس میں اس سال اضافہ کردیا گیا ہے‘ ترقی کا یہ سفر ان شاء اللہ خیبر ایجنسی کے عوام کے تعاون کے ساتھ جاری رہے گا،ان شاء اللہ بہت جلد خیبر ایجنسی کے عوام بہت بڑی خوشخبری کے طور پر اربوں روپوں کی لاگت سے واٹر سپلائی اسکیم بہت بڑے پروجیکٹ پر کام کا آغاز دیکھ سکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کے اعلان کے مطابق خیبر ایجنسی کو سی پیک میں شامل کردیا گیا ہے جوکہ خیبر ایجنسی کی تاریخ میں بہت بڑی کامیابی ہے۔