ق لیگ کی سیاست کا محور غریب آدمی کی خدمت ہے‘ پرویز الٰہی

301

لاہور (صباح نیوز) پنجاب اسمبلی کے اسپیکر چودھری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ق کی سیاست کا محور عام اور غریب آدمی کی خدمت ہے‘ پسماندہ طبقوں کی محرومیوں کا خاتمہ ان کی اولین ترجیح ہے۔لاہور میں چودھری پرویز الٰہی سے اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل چودھری ذوالفقار احمد سندھو کی قیادت میں وکلا کے ایک وفد نے ملاقات کی۔ اس موقع پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بطور وزیراعلیٰ انہوں نے وکلا کی فلاح و بہبود کے لییکئی اقدامات کیے‘ انہیں جب بھی موقع ملتا ہے‘وہ ترجیحی بنیادوں پر عوامی مسائل حل کرتے ہیں۔ پرویز الٰہی نے کہا کہ آئندہ بھی ان کی کوشش ہوگی کہ پنجاب کے عوام کو صحت اور تعلیم کے ساتھ ساتھ بنیادی سہولیات کی فراہمی ممکن بنا سکیں۔