نیا پاکستان ہائوسنگ اسکیم کے نام پرقوم سے فراڈ کیا جار ہا ہے، عظمیٰ بخاری

201

لاہور (آن لائن) مسلم لیگ ن پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ نیا پاکستان ہائوسنگ اسکیم کے نام پر قوم سے فراڈ کیا جار ہا ہے۔ ایک کروڑ نوکریاں اور 6 لاکھ گھر ڈراؤنا خواب بن چکا ہے۔ 14 ماہ کے دوران پنجاب میں ایک ہزار سے زاید فیکٹریاں بند اور 6 لاکھ مزدور بے روزگار ہو گئے ہیں۔تبدیلی کے ترجمان روزانہ عوام کو جھوٹی خوش خبریاں سنانے آجاتے ہیں۔ اب ان نالائق ٹولے کو لانے والے بھی تنگ آچکے ہیں۔ بدقسمتی سے عمران خان کی شکل میں پاکستان کو ایسا وزیر اعظم مل گیا ہے جو دنیا کے جس ملک میں بھی جاتا ہے پاکستان کی بدنامی کا باعث بنتا ہے۔ عمران خان کے غیر سنجیدہ بیانات کی وجہ سے پاکستان سے بیرونی سرمایہ کاری حیران کن حد تک کم ہو گئی ہے۔تمام بڑے سرمایہ کار ملک سے بھاگ چکے ہیں کوئی غیر ملکی سرمایہ کار کمپنی پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے کو تیار نہیں ہے۔انہوں نے مزید کہا اسد عمر جیسے لوگ خود کو معیشت کے ارسطو تصور کرتے تھے لیکن چند ماہ بعد ہی پاکستان کی خوشحال معیشت کا بیڑہ غرق کرکے فرار ہو گئے ہیں۔ عامر کیانی نے ادویات کی قیمتوں کے معاملے میں 5 ارب کی کرپشن کی نیب کو عامر کیانی نظر نہیں آرہے۔