جے یو آئی کے ڈنڈا بردار مارچ کا مقصد دہشت پہلاناہے،شوکت یوسفزئی

164

پشاور(اے پی پی)خیبر پختونخوا کے وزیر اطلاعات و تعلقات عامہ شوکت یوسفزئی نے جے یو آئی(ف) کے ڈنڈا بردار مارچ کو ریاستی عمل داری کے لیے کھلا چیلنج ، نیشنل ایکشن پلان کے روح کے منافی اور دہشت گردی کے زمرے میں آتا ہے‘ اس میں ملوث تمام لوگوں کے خلاف مقدمات درج کرکے قانون کے مطابق نمٹاجائیگا۔ اتوارکے روزپریس کانفرنس کرتے ہوئے صوبائی وزیر نے کہا کہ مولانا فضل الرحمن بوکھلاہٹ کا شکار ہیں اور مدرسے کے بچوں کو اپنی سیاست چمکانے کے لیے استعمال کررہے ہیں ، ان کے پاس احتجاج کرنے کے لیے کوئی ٹھوس جواز نہیں ہے ،مولانا بے روزگار ہیں ، وہ ہر اس نظام کو ختم کرنا چاہتے ہیں جس کا وہ حصہ نہیں ہوتے۔وہ پچھلے 15برس کشمیر کمیٹی کے چیئرمین رہے ، ایک دن بھی کشمیریوں کے لیے دھرنا دینے کی توفیق نصیب نہیں ہوئی ۔ قوم نے مولانا سمیت نواز شریف اور زرداری سب کو مسترد کر دیا ہے ، یہ سب احتساب کے ڈر سے ایک دوسرے کے قریب آنے کی کوشش کررہے ہیں لیکن حکومت ان سب کا کڑا احتساب کرے گی ۔ مولانا دھاندلی کی بات کرتے ہیں مگروہ ابھی تک کسی عدالت میں نہیں گئے ۔ شوکت یوسفزئی نے علما سے اپیل کی کہ وہ مدرسوں کے ان بچوں کو کسی کے سیاسی مقاصد کے لیے استعمال نہ ہونے دیں ۔ حکومت جاتی ہے تو کیا مولانا وزیراعظم بن جائیں گے؟،مولانا فضل الرحمن کے پیچھے کون ہے؟ ،ہم احتساب کا عمل روک دیں تو سارا معاملہ ٹھیک ہوجائے گا۔