قوم متحد ہوکر کشمیریوں کا مقدمہ لڑے، مفتی منیب الرحمن

67

ساہیوال (اے پی پی)رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمن نے کہاہے کہ پوری قوم کو متحد ہو کر مقبوضہ کشمیر کے مسلمانوں پربھارتی مظالم کے خلاف ملکی وعالمی سطح پر تدابیر اختیارکرنی چاہییں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامعہ فریدیہ ساہیوال میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے نیو یارک میں مسئلہ کشمیر اٹھانے کے باوجود اب تک عالمی اداروں نے بھارت کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی جو کہ شرمناک ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارت نے کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرکے ڈھائی ماہ سے کشمیریوں کو محاصرے میں رکھا ہواہے، انہیں بنیادی حقوق بھی میسر نہیں ہیں، عالمی برادری اور اسلامی قوتوں کو اس کانوٹس لیتے ہوئے بھار ت کامحاسبہ کرناچاہیے۔