ٹیچنگ اسپتالوں کی نجکاری نامنظور

127

ٹیچینگ اسپتالوں کی نجکاری پر ہونے والے اجلاس میں ٹیچینگ اسپتالوں کی نجکاری کی مذمت کرتے ہوئے اس عمل کو فوری طور پر ختم کرنے کا مطالبہ کیا گیا اور یہ فیصلہ کیا گیا کہ ہم اس جدوجہد میں ڑاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف کے ساتھ ہیں۔ اجلاس میں اس بات کا مطالبہ کیا گیا کہ حکومتی اعلان کے مطابق EOBI پنشن کو دس ہزار روپے ماہوار تک بڑ ھایا جائے اور متعلقہ محکمے اس حکم پر فوری طور پر عمل کریں۔ اجلاس میں پیرا میڈیکل اسٹاف، لیڈی ہیلتھ ورکرز اور ڈینگی ورکرز کو ان کی ملازمتوں پر کنفرم کرنے کا بھی مطالبہ کیا گیا ۔ اجلاس کے شرکا نے کہا کہ قانونی طور پر ملازمتوں پر کنفرمیشین ان کا حق ہے کیوں کہ یہ ملازمین کئی کئی سال سے اپنی ڈیوٹیز سر انجام دے رہے ہیں۔ اجلاس کے شرکا نے حکومت سے یہ مطالبہ کیا کہ وہ 60 سال حد عمر کی تکمیل کے بعد کی بڑھاپا پنشن سے مخصوص مدت کی ریڈیویس پنشن کے نام پر کٹوتی کاخلاف قانون، غیر مساوی، امتیازی ظالمانہ عمل فوری طور پر روکا جائے اور پنشنرز کو واجب الاادا تمام بقایا جات ادا کیے جائیں۔ اجلاس کے بعد قومی اداروں کی نج کاری کے خلاف احتجاجی مظاہرہ بھی کیا گیا۔