محنت کش یونین النور شوگر ملز شاہ پور جہانیاں کا رجسٹریشن

137

محنت کش یونین النور شوگر ملز شاہ پور جہانیاں کا رجسٹریشن سرٹیفکیٹ رجسٹرار ٹریڈ یونین حیدرآباد نے جاری کردیا ہے جب کہ یونین نے رجسٹریشن کی درخواست 18 جولائی 2019کو داخل کی تھی۔ موجودہ CBA یونین جس کا الحاق مزدور دوست فیڈریشن (عزیز عباسی) سے ہے نے محنت کش یونین کی رجسٹریشن کے لیے غیر قانونی طور پر رکاوٹیں کھڑی کی لیکن ایسے سب غیر قانونی اقدامات کے باوجود یونین نے تما م اعتراض دور کیے اور آخر کار رجسٹرار ٹریڈ یونین کو 2ماہ کے عرصہ کے بعد یونین کو رجسٹریش سرٹیفکیٹ جاری کرنا پڑا ۔ یونین کے صدر طاہر محمود بھٹی اور جنرل سیکرٹری تاج محمد ڈاھری نے یونین کی رجسٹریشن پر خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ ان شاء اﷲ آئندہ آنے والے سیزن میں محنت کش یونین اﷲ کی مدد سے کامیابی حاصل کرے گی اور النور شوگر ملز کے ورکر ز کو سیا ہ رات سے نجات ملے گی۔ طاہر محمود بھٹی اور تاج محمد ڈاھری نے مزدور رہنما رانا محمود علی خان کا خصوصی شکریہ ادا کیا کہ یونین کی تشکیل سے لے کر یونین کی رجسٹریشن تک انہوں نے جس محنت اور توجہ سے یونین کو رجسٹریشن کروانے کے لیے مدد کی وہ النور شوگر ملز کے محنت کشوں کے لیے انتہائی خوشی کا سبب بنے گی۔