محنت کشوں کو متحد کریں گے‘ اعجاز اعوان

118

کورنگی لانڈھی مزدور اتحادایکشن کمیٹی کے جنرل سیکرٹری محمد اعجاز اعوان نے این ایل ایف کراچی کے جنرل سیکرٹری قاسم جمال سے ملاقات کی اور کورنگی لانڈھی میں محنت کشوں کے ساتھ ہونے والے ظلم وزیادتی اورمزدور مسائل پر گفتگو کی۔ دونوں رہنمائوں نے ٹھیکہ داری نظام، کم از کم اجرت اور سیفٹی قوانین کی خلاف ورزیوں کے خلاف بھرپور طریقے سے آواز اٹھانے اور مزدوروں کو متحد کرنے پر زور دیا گیا ۔