جماعت اسلامی یوتھ بلدیاتی انتخابات میں بھرپور حصہ لے گی

123

فیصل آباد(وقائع نگار خصوصی)جماعت اسلامی یوتھ پنجاب کے سینئرنائب صدر راناعدنان خاں نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی یوتھ بلدیاتی انتخابات میں بھرپور حصہ لے گی۔ جماعت اسلامی یوتھ بلدیاتی انتخابات میں ہر سطح کے الیکشن کیلیے متحرک نوجوانوں کی فہرستیںمرتب کر رہی ہے۔ ضلع بھر کے تمام شہری ود یہی بلدیاتی حدود و حربہ میں ممبر سازمی مہم کا آغاز کیا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جماعت اسلامی یوتھ کے ضلعی صدر چودھری عمرفاروق گجر،جنرل سیکرٹری راشدمحمود،نائب صدر محمدسلیم انصاری،ملک اسامہ نذیر،چودجری فاروق جٹ اور دیگررہنمائوں نے ملاقات کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی یوتھ کے نوجوانوں کا بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے کا مقصد خدمت خلق ہے بلدیاتی انتخابات میں خدمت خلق کے جذبے سے سرشار تعلیم یافتہ اور باصلاحیت ٹیم اتاریں گے جس کا مقصد بلا تفریق گلی محلوں میں مسائل سے دو چار عوام کی خدمت کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی یوتھ کے ذمے داران معاشرے میں پھیلے نوجوانوں کے ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کر کے ان کی تربیت کرنے کے بعد دکھی انسانیت کی خدمت کے لیے وقف کرے گی۔ ضلعی صدر چودھری عمرفاروق گجر نے کہاکہ جے آئی یوتھ پاکستان کی سب سے بڑی اور منظم نوجوانوں کی تنظیم ہے جس کا مقصد کسی شخصیت لسانی و مذہبی رنگ و نسل کے لیے نوجوانوں کی صلاحیتوں کو استعمال کرنا نہیں بلکہ ایک نظریے اور خداکی دھرتی پر خدا کے نظام کیلیے جدوجہد کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کی اکثریت سرمایہ داروں، جاگیر داروں اور سیاسی جانشینوں کے ظلم کا شکار ہیں۔ جماعت اسلامی یوتھ ایسے مظلوم نوجوانوں کے دست و بازو بن کر ان کو سرمایہ داروں، جاگیر داروں اور سیاسی جانشینوںکے چنگل سے آزادی دلوائے گی۔