پنجاب میں جنسی زیادتی کا ایک اور واقعہ

556

پنجاب کے شہر ڈسکہ میں آٹھ سالہ بچے کو   جنسی زیادتی کے بعد قتل کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق سبحان علی کی لاش ڈسکہ کے  مضافاتی  گاؤں جیسروالا میں کھیتوں سے ملی  آٹھ سالہ سبحان گزشتہ شام  سے لاپتہ تھا ۔

اہل خانہ کا کہنا ہے  کہ سبحان کو اغوا کرنے کے بعد زیادتی کا نشانہ بنایا گیا  اور  پھر اسے  قتل کیا گیا،زیاتی کا نشانہ بنے والے بچے کی جب لاش  ملی تو اسکے ہاتھ پاؤن بندھے ہوئے تھے  اور اسکے گلے میں بھی کپٹرا تھا۔

واقعہ کے خلاف اہل خانہ سمیت علاقہ مکین  احتجاج کرتے ہوئے سیالکوٹ روڈ  پر نیکل آئے اور ٹریفک کی آمدو رفت  معطل کر دی۔

پولیس نے   مقتول  کی لاش  کو پوسٹ ماٹم  رپوٹ  کے لیےاسپتال منتقل کردیا۔پولیس کی جانب  سے ملزم کی گرفتاری  کے لیے کوئی کارروائی ابھی تک  عمل میں نہیں آئی ہے۔

دوسری طرف آئی جی پنجاب نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے  آر پی او گوجرانوالہ سے ایک دن میں  رپورٹ طلب کرلی اور جلد سے جلد ملزم کی گرفتاری کو عمل میں لانے کا حکم دیا ہے۔