ایران، سعودی عرب کشیدگی: ثالثی کے لیے وزیر اعظم ایران روانہ

328

وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر ایران روانہ ہوگئے ہیں جہاں وہ ایرانی سپریم لیڈرآیت اللہ خامنہ ای اور صدر حسن روحانی سے ملاقاتیں کریں گے۔ ملاقاتوں میں قیام امن اورباہمی دلچسپی کے امورپرتبادلہ خیال ہوگا۔

دورہ ایران کے موقع پر وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی اور معاوں خصوصی ذوالفقار بخاری وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔

واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان کاایران کایہ دوسرادورہ ہے۔ وزیر اعظم ایران کے دورے کے فوراً بعد سعودی عرب جائیں گے جہاں وہ سعودی ولی عہد سے ملاقات اور دورہ ایران کی پیش رفت سے آگاہ کریں گے۔

خیال رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ نے ایران اور امریکا کے درمیان جبکہ سعودی ولی عہد نے ایران اور سعودی عرب کے درمیان ثالثی کے لیے وزیر اعظم سے خواہش کا اظہار کیا تھا ۔