تجارتی جنگ:امریکا اور چین میں مذاکرات کاپہلا مرحلہ کامیاب

375

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ امریکا اور چین کے درمیان جاری تجارتی جنگ کے خاتمےکے معاہدے کا پہلا دور کامیاب رہا جبکہ دونوں ممالک معاہدے کےآخری مراحل میں داخل ہوچکے ہیں۔

صدر ٹرمپ نے یہ اعلان چین کے نائب وزیراعظم کے ساتھ واشنگٹن میں جاری تجارتی مذاکرات کے بعدکیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: امریکا نے 28 چینی کمپنیوں پر پابندی لگا دی

صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ معاہدے کے تحت ٹیرف میں اضافے سمیت زرعی خریداری اور ملاک کے دشوار پہلوں کو لاحق خطرات کو کم کیا جائے گا۔اور اس معاہدے کو تحریری شکل دینے میں پانچ ہفتے لگ سکتے ہیں۔

دوسری جانب امریکی حکام کا کہنا ہے کہ چین سےمزید بات چیت کے بعد جمعہ تک اچھی خبر متوقع ہے ۔ اس معاہدے کے تحت15 ماہ سے جاری تجارتی جنگ کے خاتمے سے سرمایہ کاروں کی امیدوں میں مزید اضافہ ہوگا۔