کھٹمنڈو میں خوفناک حادثہ 11 افراد کی جان لے گیا

497

کھٹمنڈو: نیپال کے دارلحکومت کھٹمنڈو میں بس کھائی میں جاگری، جس کے نتیجے میں 11 ہلاک جبکہ 100 سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔

بس میں سوار مسافر ہندوؤں کے مذہبی تہوار میں شرکت کرنے کیلئے سندھو پلک چوک سے کھٹمنڈو جارہے تھےاس دوران بس کو حادثہ  پیش آیا اور وہ 50 میٹر نیچے کھائی میں جاگری ۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی  اے ایف پی کا کہنا ہے کہ 6 مسافر موقع پر ہی ہلاک ہوگئے تھے جبکہ 5 افراد اسپتال لے جاتے ہوئے جان کی بازی ہار گئے ۔

ضلع گوما دیوی افسرچیمونگ  کاکہنا ہےکہ بس میں 108 مسافر سوار تھے جبکہ 39 کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

واضح رہےکہ سڑک پر حادثات معمول بن گئے ہیں کیونکہ روڈ ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے جبکہ ہندوؤں کے مذہبی تہوار کے باعث روڈ شدیدجام ہوجاتا ہے ۔