کائنات جنید لوئر دیر کی پہلی خاتون جیٹ پائلٹ منتخب

1394

پاکستان کے جنوبی صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع لوئر دیر کی تاریخ میں پہلی بار ایک خاتون پاکستان ائر فورس میں بطور جیٹ فائٹر پائلٹ منتخب ہوئی ہیں۔

لوئر دیر کی اس خوش قسمت بیٹی کا نام کائنات جنید والد احمد جنید ہے۔ کائنات جنید لوئر دیر بلامبٹ میں رہائش پذیر ہیں۔میڈیا سے گفتگو میں کائنات جنید نے کہا کہ میں پاکستان کی بیٹی پہلی خاتون پائلٹ مریم مختار سے انتہائی متاثرہوں۔ کائنات جنید کے والد بھی لوئر دیر کے واحد جیٹ فائٹر پائلٹ تھے جو اب ریٹائرڈ ہوچکے ہیں۔

کائنات جنید کے جیٹ فائٹر پائلٹ منتخب ہونے پر جہاں ان کے خاندان والے خوش ہیں وہی اہل علاقہ بھی خوشی سے نہال ہیں۔