کشمیریوں کو بہرصورت حق خود ارادیت دلائیں گے‘وزیرامور کشمیر

112

اسلام آباد (اے پی پی) وفاقی وزیر امور کشمیر وگلگت بلتستان علی امین گنڈا پورنے کہا ہے کہ کشمیریوں کو حق خود ارادیت دلانے کے لیے آخری حد تک جائیں گے، مودی کے ہندو انتہا پسند فاشسٹ ایجنڈے کو دُنیا کے تمام فورمز پر بے نقاب کرتے رہیں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے یوم یکجہتی کشمیرکے موقع پر تقریب کے شرکاسے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی عوام مقبوضہ کشمیر کے لوگوں پر بھارتی مظالم کو کسی صورت برداشت نہیں کر سکتی، وقت آگیا ہے کہ اقوام متحدہ اور عالمی برادری اپنا اثرورسوخ استعمال کرتے ہوئے مقبوضہ وادی میں 2 ماہ سے جاری کرفیو کو ختم کرائے اور اُن کو حق خود ارادیت دلانے کے لیے موثر اقدامات اٹھائے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت مسئلہ کشمیر کو ہر فورم پر بھرپور انداز میں اٹھا رہی ہے جس سے یہ مسئلہ اب بین الاقوامی سطح پر اُجاگر ہو رہا ہے اور دنیا پاکستان کے موقف کی تائیدکر رہی ہے۔
وزیرامور کشمیر