فضل الرحمن کے حکم پر 27 اکتوبر کو آزادی مارچ ہر صورت میں ہوگا، تاج محمد ناہیوں

104

حیدر آباد (اسٹاف رپورٹر) جمعیت علما اسلام سندھ کے سیکرٹری اطلاعات مولانا تاج محمد ناہیوں نے کہاکہ قائد جمعیت مولانا فضل الرحمن کے حکم پر 27 اکتوبر کو آزادی مارچ ہر صورت میں ہوگا ہماری راہ میں رکاؤٹ نہ ڈالی جائے بلکہ عمران خان اپنے وعدے کے مطابق کنٹینر اور کھانے کا انتظام کریں، حکومت نے اگر رکاوٹ ڈالنے کی کوشش کی تو پورا ملک لاک ڈاؤن ہوجائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہم آئین پاکستان کے مطابق اپنے جمہوری حق کو استعمال کررہے ہیں، حکومت کو چاہیے کہ وہ پرامن آزادی مارچ کی راہ میں رکاوٹ نہ ڈالے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی 14 ماہ کی کارکردگی سے ہر شہری پریشان ہے۔ مہنگائی، بے روز گاری نے غریب کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے، ہم نے ان حالات میں بھی حکومت کو وقت دیا تو ملک تباہ ہوجائے گا۔