کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلیے 27 اکتوبر کو یوم سیاہ منایا جائیگا

138

اسلام آباد (اے پی پی) کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے27 اکتوبر کو یوم سیاہ منایا جائے گا۔ جمعے کو وزارت داخلہ کی طرف سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے27 اکتوبر (اتوار) کو یوم سیاہ منایا جائے گا۔ اس موقع پر ملک بھر میں قومی پرچم سرنگوں رہے گا۔