پی ٹی سی ایل کا چھاتی کے سرطان کی آگاہی کے لیے مہم کا آغاز

296

اسلام آباد(کامرس ڈیسک) پاکستان ٹیلی کمیونکیشن کمپنی لمیٹڈ (پی ٹی سی ایل) نے اپنی سالانہ روایت کو برقرار رکھتے ہوئے ماہِ اکتوبر میں چھاتی کے سرطان سے متعلق آگاہی کے لیے ایک ماہ پر محیط مہم کا آغاز کردیا۔دیگر اقدامات کے علاوہ پی ٹی سی ایل کا ورچؤل کلَب برائے خواتین ایمپلائیز ’دی پِنک کلَب‘ اپنے عملے کو بریسٹ کینسر سے منسلک مفروضات کے ساتھ ساتھ ذاتی جانچ کے ذریعے ابتدائی مراحل میں تشخیص کے بارے میں آگاہی فراہم کرنے لیے ایک جامع ڈیجیٹل مہم چلا رہا ہے۔اس ڈیجیٹل مہم کا ایک اہم حصّہ تمام ایمپلائیز کے لیے منعقدہ پینل ڈسکشن تھا جس میں کمپنی کی سینیئر میڈیکل آفیسر ڈاکٹر عاصمہ محفوظ شریک ہوئیں۔ اس ڈسکشن کا مقصد پی ٹی سی ایل ایمپلائیز کے خدشات اور سوالات کا جواب دینا تھا۔ سیشن میں چھاتی کے سرطان کے سدِ باب کے لیے طرزِ زندگی میںتبدیلی اور مدد فراہم کرنے کیلئے گفتگو بھی ہوئی۔