زرعی شعبے کوگزشتہ مالی سال کے دوران 1.25 کھرب کے قرضوں کا اجراء

115

کراچی (اسٹاف رپورٹر) زرعی شعبہ کوگزشتہ مالی سال کے دوران 1.25 کھرب روپے کے قرضے جاری کیے گئے ہیں۔فیڈرل کمیٹی آن ایگری کلچرکے اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ مالی سال 2018-19 کے دوران زرعی شعبہ کے لیے قرضوں کا ہدف 1.174 کھرب روپے مقرر کیا گیا تھا جبکہ اس دوران ہدف سے زائد 1.25کھرب روپے کے زرعی قرضہ جات جاری کیے گئے ہیں۔ سال 4.012ملین کاشتکاروں کو زرعی قرضے جاری کیے گئے اور کمرشل خصوصی مائیکرو فنانس اور اسلامی بینکوں سمیت 50 سے زیادہ اداروں کی جانب سے زرعی شعبہ کو قرضے فراہم کیے گئے ہیں۔