میٹرو کیش اینڈ کیری نے ایوارڈ جیت لیا

58

کراچی(اسٹاف رپورٹر)میٹرو کیش اینڈ کیری پاکستان کو بیرونی آزادنہ سروے باڈی اور ایچ آر پریکٹیشنرز کی پروفیشنل ایسوسی ایشن ،پاکستان سوسائٹی آف ہیومین ریسورسز اینڈ مینجمنٹ (PSHRM),کی جانب سے کراچی میںمنعقدہ ایک تقریب میں ایوارڈ سے نوازا گیا ہے ۔یہ دوسری مرتبہ ہے کہ میٹرو کیش اینڈ کیری کو ایک سروے کے ذریعے کام کرنے کی بہترین جگہ کے معتبر ایوارڈ سے نوازا گیا ہے،اس سروے کے مطالعے کا مقصد ملازمین کی توقعات،ترغیبات ،مشغولیت اور رجحانات کو اجاگر کرنا ہے ۔اس سروے میںمجموعی طور پر55کمپنیاں شامل تھیں۔جس میں سے 25فیصد اسکورنگ والی ٹاپ کمپنیوںکو ایوارڈ سے نوازا گیا جس میںمیٹرو کیش اینڈ کیری بھی شامل ہے ۔ میٹرو پاکستان دنیا کے 35ممالک میںڈیڑھ لاکھ افراد کے ساتھ کام کرنے والے ہول سیل کاروبار کے عالمی سرکردہ پلیئر METRO AG,کا ایک حصہ ہے ۔میٹرو ایک عوامی کاروبار ہے جہاں کاروبار تعلقات کی بنیاد پر قائم ہے ۔میٹرو عالمی سطح پر اپنے ملازمین کو کھلے ،متحرک اور آزمائشی کام کے ماحول میںاپنی صلاحیتوں کے اظہار کے مواقع فراہم کرتا ہے۔