ٹنڈوالٰہیار، میونسپل کمیٹی کیـ کتا مار مہم ــــــــــــــــــــــــــــــــ نمائشی ثابت ہوئی

92

ٹنڈوالٰہیار (نمائندہ جسارت) ٹنڈوالٰہیار میونسپل کمیٹی کیـ کتا مار مہم ــــــــــــــــــــــــــــــــ نمائشی ثابت ہوئی ،کتوں کے غول کے غول سڑکوں اور گلیوں میں دندناتے گھوم رہے ہیں، اسکول کے طلبہ و طالبات اور خواتین میں خوف کی لہر۔ ٹنڈوالہٰیار میونسپل کمیٹی کی کتا مار مہم نمائشی ثابت ہوئی،شہر کے مختلف سڑکوں ،بازاروں اور گلیوں میں کتے ٹولیوں کی صورت میں گھومتے نظر آ تے ہیں جس کی وجہ سے اسکول آنے جانے والے طلبہ و طالبات اور خواتین و بچے خونخوار کتوں کو دیکھ کر خوف زدہ ہوجاتی ہیں اور راستہ بدلنے پر مجبور ہوجاتی ہیں، کیونکہ گزشتہ دنوں میں کتے کے کاٹے کے متعدد واقعات رونما ہوچکے ہیں ،شہریوں نے ڈپٹی کمشنر ٹنڈوالہیار، کمشنر حیدرآباد، وزیر بلدیات سے مطالبہ کیا ہے کہ ٹنڈوالہٰیار میں بھی کتا مار مہم باقائدہ شروع کرائی جائے تاکہ سگ گزیدگی کے واقعات کو روکا جاسکے اور شہری بلا خوف خطر گھروں سے نکل سکیں۔