دنیا کا طاقتور ترین پاسپورٹ سنگاپور اور جاپان کا ہے‘ فہرست جاری

151

اوٹاوا (انٹرنیشنل ڈیسک) دنیا کے طاقتور ترین پاسپورٹ کی فہرست میں سنگاپور اور جاپان مشترکہ طور پہلے نمبر پر آگئے۔ پاسپورٹ کی درجہ بندی کرنے والی ویب سائٹ ہینلے پاسپورٹ انڈیکس کی تازہ رپورٹ کے مطابق طاقتور ترین پاسپورٹ کی فہرست میں فن لینڈ، جرمنی اور جنوبی کوریا کا دوسرا نمبر، جب کہ ڈنمارک، اٹلی اور لکسمبرگ تیسرے نمبر پر ہیں۔ فہرست میں فرانس، سوئیڈن اور اسپین کا چوتھا نمبر ہے۔ فہرست میں امریکا کا چھٹا نمبر ہے، جب کہ بھارت بیاسیویں نمبر پر ہے۔ پاکستان اور صومالیہ ایک ساتھ 104 نمبر پر موجود ہیں، جب کہ عراق 106 اور افغانستان 107 ویں نمبر پر ہے۔