ضمنی انتخابات میںزرداری کومنہ کی کھاناپڑے گی،پیرپگاڑا

115

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے صدر اور جی ڈی اے کے مرکزی رہنما پیر سید صدر الدین شاہ راشدی کی جی ڈی اے کے مرکزی رہنما ایم پی اے سردار علی گوہر خان مہر سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی ۔اس موقع پر سندھ اسمبلی میں جی ڈی اے کے ڈپٹی پارلیمانی لیڈر نند کمار گوکلانی ،غلام رسول انڑ بھی موجود تھے دونوں رہنمائوں نے ملک خاص طور سندھ کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا اس موقعے پر پیر سید صدر الدین شاہ راشدی نے مزید کہا کہ سندھ میں زرداری لیگ کی حکومت مکمل طور پر ناکام ہوگئی ہے لاڑکانہ میں ہونے والے ضمنی انتخابات میں زرداری لیگ نے اپنی شکست کو دیکھتے ہوئے پوری حکومت اور سرکاری مشنری، فنڈز استعمال کیے جارہے ہیں ،سرکاری دفاتر سے زرداری لیگ کے جھنڈے اور بینر برآمد ہونا کھلم کھلا دھاندلی کے ثبوت ہیں، مگر میں زرداری لیگ کو بتانا چاہتا ہوں کہ وہ کتنے بھی دھاندلی کے حربے استعمال کریں مگر ان کو منہ کی کھانی پڑے گی کیونکہ لاڑکانہ کی باشعور عوام اب زرداری لیگ سے تنگ آ چکے ہیں۔ لاڑکانہ کے عوام 17 اکتوبر کو جی ڈی اے امیدوار معظم علی عباسی کو بڑی اکثریت سے کامیاب کرکے اپنے اوپر ہونے والے مظالم کا بدلہ لیںگے۔