عوامی حکومت ہے، دھرنوں اور مارچ سے نہیں جائیگی، عمر ایوب

126

میانوالی (آن لائن) وفاقی وزیر برا ئے توانائی عمر ایو ب خان نے کہا ہے کہ دھرنوں اور مارچ سے پی ٹی آئی حکومت نہیں جانے والی یہ عوامی حکومت ہے اور عوام کے ووٹ سے ہی بنی ہے لوٹے لٹیروں کے گٹھ جوڑ سے کچھ نہیں ہوگا یہ مارچ کر کے اپنا شوق پورا کریں ہم انہیں سب سہولیات دیں گے ، یہ مسترد شدہ لوگ ہیں جنہوں نے عوامی و ملکی پیسہ بے دردی سے لوٹا ہے ہم ان سے پائی پائی وصول کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ضلع کو نسل کے سبزہ زار میں ایک عوامی کھلی کچہری سے خطاب کر تے ہو ئے کیا۔ عمر ایوب خان نے کہا کہ نیب نے اپنا کام تیز کر دیا ہے یہ لوگ ایک دوسرے کے بچاو کے لیے ساتھ ہیں، واپڈا اب مستحکم ہو چکا ہے اور ترقی کی راہ پہ ہے عوام کو اب بھی سستی بجلی دے رہے ہیں۔ لوڈشیدنگ بہت کم ہو چکی ہے ۔ وزیر اعظم پا کستان کے احکامات پر عوامی مسائل کو ان کی دہلیز پر حل کرنے کے لیے کھلی کچہریوں کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ عوامی سہو لت کے لیے فیسکو میانوالی سرکل کا قیام عمل میں لا یا گیا ہے جبکہ میانوالی میں ریو نیو دفتر اور کنسٹرکشن ڈویژن بھی بنا دیے گئے ہیں یہ جملہ دفاتر یکم نو مبر سے آپریشنل ہو جائیں گے۔عملے کی کمی دورکر نے کے لیے فیسکو میر ٹ پر بھر تیاں کر ے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ کشمیر کی آزادی اب نزدیک ہے وزیر اعظم پا کستان نے پوری دنیا میں کشمیر کے حالات کو واضح کر دیا ہے ۔ وزیراعظم دنیا بھر کے دوست ممالک میں جا کر حالات سے اگاہ کر رہے ہین انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت کہین نہیں جاتی اپوزیشن سو جماعتیں بھی اکٹھی ہو جائیں ان شاء اللہ ہمیں کچھ نہیں ہو گا بڑی طاقت عوام کی ہے جو ہمارے ساتھ ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کے ویڑن کی روشنی میں میانوالی کو ماڈل ضلع بنائیں گے اور آئندہ چھ ما ہ میں اس کے جملہ مسائل حل کیے جا ئیں گے۔